ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو میں ایڈمٹ بھٹکل کےدو کورونا متاثرین اسپتال سے فرار؛ تلاش جاری

منگلورو میں ایڈمٹ بھٹکل کےدو کورونا متاثرین اسپتال سے فرار؛ تلاش جاری

Wed, 25 Mar 2020 16:35:13    S.O. News Service

منگلورو،26؍مارچ (ایس او نیوز) منگلورو کے وینلاک اسپتال میں کورونا پوزیٹیو شخص سے رابطے میں رہنے والے دو افراد فرار ہوگئے ہیں۔ جن کا تعلق بھٹکل سے بتایا گیا ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ مینگلور میں کورونا پوزیٹیو کا پہلا معاملہ سامنے آنے کے بعد سے ہی  منگلورو کے لوگوں میں نہایت خوف وہراس پایا جارہا تھا، اب دو لوگوں  کے اسپتال سے فرار ہونے  کی خبر کے بعد عوام میں سخت تشویش پائی جارہی ہے ، یاد رہے کہ  حال ہی میں اسی اسپتال سے ایک مشتبہ کورونا مریض فرار ہو گیا  تھا، اب  دو افراد یہاں سے فرار ہوگئے ہیں۔ اسی سے  ظاہر ہوتا ہے کہ منگلورو کے وینلاک اسپتال میں کس  قدر بدنظمی پائی جارہی   ہے۔

فرار شدہ دونوں  افراد بھٹکل کے باشندے بتائے گئے ہیں ، یہ بھی بتایا گیا ہے کہ یہ دونوں ایک  کورونا پازیٹیوشخص کے  رابطے میں تھے جس کی وجہ سے ان  دونوں کو  اسی  اسپتال  میں  رکھا گیا تھا۔ لیکن وہ فرار ہوگئے۔ دونوں کے تعلق سے  شبہ ہے کہ وہ مینگلور میں ہی  اِدھر اُدھر گھومتے پھر رہے ہوں گے۔ ان  کی گرفتاری کے لئے ایک پولیس ٹیم ترتیب  دی  گئی ہے اور ان کو تلاش کیا جارہا ہے۔

دریں اثناء منگلورو میں دفعہ 144 کے خلاف ورزی کرنے والے 7؍افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ جن میں جیمس، نیمیش، امیر حاجی انصاری، بلرام چودھری،  راہل پانڈیا  شامل ہیں ان  کوسنٹرل سب ڈویژن پولس   جبکہ  صدیق اور ونئے کو ساؤتھ سب ڈویژن پولیس نے گرفتار کیا ہے۔


Share: